سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ،14مسافرجاں بحق

جدہ(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔سعودی وزارت توانائی کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں 14 مسافر جاں بحق ہوگئے۔سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔



