لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.9ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد/پشاور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جانوڈاٹ پی کے کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں6بجکر42منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،اسی طرح اسلام آباد،راولپنڈی اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میرانشاہ،مظفر آباد،پشاور،بونیر،مالاکنڈ،میانوالی،مانسرہ،سوات،دیر،لنڈی کوتل سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

کوہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کامرکز کوہ ہندوکش تھا۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی178کلو میٹر تھی۔

پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کچھ دیرکیلئے روکدیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button