بھارت نے پہلی بار آپریشن سندور میں مارے گئے 5 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران مارے جانے والے اپنے 5 فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سرکاری سطح پر پہلی بار آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ان اہلکاروں میں بھارتی آرمی کے چار اور فضائیہ کا ایک اہل کار شامل ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شپ پاکستان پر مختلف مقامات پر حملہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو شہید کیا۔

پہلے اس آپریشن کے دوران پاکستان نے زبردست دفاعی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے، جن میں3 جدید لڑاکا طیارے رافیل بھی شامل تھے۔

اس کے باوجود جب بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو چند روز میں پاکستان نے بھارت پر ایسا جوابی وار کیا جس نے اسے نہ صرف بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا بلکہ پاکستان کو بھارت پر عسکری اعتبار سے برتری دلادی۔

مزید خبریں

Back to top button