پرو ہاکی لیگ: مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان کو بھارت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع

لندن (ویب ڈیسک) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں فتح کی تلاش میں سرگرداں پاکستان ہاکی ٹیم جمعہ کو ایک بار پھر اپنے روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی، جہاں گرین شرٹس گزشتہ شکست کا حساب برابر کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان لیگ کے پہلے مقابلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4-3 سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم کو جمعرات کو میزبان انگلینڈ کے خلاف بھی 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے تمام 14 میچز ہار چکی ہے اور جمعہ کا مقابلہ ٹیم کے لیے نہ صرف پہلی فتح حاصل کرنے بلکہ مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ توڑنے کا بھی اہم موقع ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button