نیٹو پر ایران کا سخت ردعمل، مارک روٹے کے بیان کو جنگی شمولیت کا اعتراف قرار دے دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اعتراف قرار دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اگر یورپی اتحادیوں نے ایران پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس کے تمام نتائج کی ذمہ داری نیٹو اور اس میں شامل ممالک کو قبول کرنا ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ مارک روٹے کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض مغربی ممالک خطے میں جاری کشیدگی میں براہِ راست یا بالواسطہ کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر اٹلی اور رومانیہ کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک وضاحت کریں کہ انہوں نے مبینہ تعاون یا حمایت کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیوں کیا۔

ایرانی ترجمان نے زور دیا کہ ایسے اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور متعلقہ ممالک کو اپنی پالیسیوں کے بارے میں عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button