وینزویلا زلزلہ: وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس، متاثرین سے یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستانی قوم متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے اس کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ امدادی سرگرمیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں جلد معمولات زندگی بحال ہوں گے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی و مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ ماہرین نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button