آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول پر آنا شروع ہو گئی، انٹرنیشنل میری ٹائم کمپنی

برسلز(ویب ڈیسک) میری ٹائم ٹریکر کمپنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک بتدریج معمول پر واپس آ رہی ہے اور تجارتی و توانائی سے وابستہ جہاز احتیاط کے ساتھ اپنی سرگرمیاں بحال کر رہے ہیں۔
برسلز میں قائم کمپنی کے مطابق 23 جون کو 31 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کیا، جن میں تجارتی اور توانائی کے شعبے سے وابستہ جہاز شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر بحری جہاز مغرب سے مشرق کی جانب سفر کر رہے ہیں اور ایرانی، عمانی سمیت بین الاقوامی بحری راستوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا نظام ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں بحری سرگرمیوں میں بتدریج استحکام آ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے، جہاں معمول کی بحالی عالمی تیل منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت کے لیے مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔



