ایران نے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیدیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزیر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے حامی گروہوں پر خطے میں بدامنی کا امریکی الزام مسترد کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک امریکی مداخلت جاری رہے گی اور اسرائیل جنگیں مسلط کرتا رہے گا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button