اپنے بیان پر قائم ہوں، برتھ سرٹیفکیٹ سے کوئی کشمیری نہیں بن جاتا،خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف اور وزیر دفاع خواجہ آصف آمنے سامنے آگئے۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے راولا کوٹ کے لوگوں حوالے سے غلط بات کی۔ راولا کوٹ والوں کو کشمیری نہ ماننا کشمیریوں کی توہین ہے۔ ایسے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔
وزیر دفاع نے جواب دیا کہ ٹویٹ پڑھیں، میں نے تو کشمیریوں کی قربانیوں کی بات کی ہے۔ اپنے بیان پر قائم ہوں۔ برتھ سرٹیفکیٹ سے کوئی کشمیری نہیں بن جاتا۔ اُنہیں حقوق بھی چاہئیں اورپاکستان کے خلاف بات بھی کرتے ہیں۔ ہم نے کشمیر پر دشمن سے پانچ جنگیں لڑی ہیں اور نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان کو گالیاں دی جاتی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو بھی لکھا ثبوت کے ساتھ لکھا، جائے پیدائش کو چینج نہیں کرنا چاہیے، یہ کہا گیا بلوچستان سے لاشیں آجاتی ہیں،کشمیر سے وہ بھی نہیں ملیں گی۔



