سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔
شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی۔ شعیب اختر کے مطابق شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر اسلام آباد کے ایچ-8 علاقے میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کے انتقال کی خبر سے اہل خانہ اور قریبی احباب غمزدہ ہیں۔