پاکستان کا اقوام متحدہ میں نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کے عالمی اقدامات پر زور

نیو یارک(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مؤثر اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے لیے یو این کے اقدامات پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا بعض معاشروں میں امتیازی سلوک اور محرومی کو مزید گہرا کر رہا ہے، جو سماجی ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر دنیا بھر میں کشیدگی اور تقسیم کو بڑھا رہی ہیں، اس لیے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت اس چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے انسداد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز کردہ لائحہ عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ عالمی سطح پر رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button