امریکا کا ایران سے متعلق ابتدائی معاہدے پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،مارکو روبیو خلیجی ممالک کا اہم دورے پر روانہ ہوں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایران سے متعلق ابتدائی معاہدے پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل سے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مارکو روبیو بحرین میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، استحکام اور ایران معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی خلیجی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں ایران کے ساتھ حالیہ مفاہمتی پیش رفت، سکیورٹی تعاون، سمندری راستوں کے تحفظ اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال زیرِ بحث آئے گی۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ خطے کے اتحادی ممالک کو اعتماد میں لے کر ایران معاہدے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانا واشنگٹن کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button