آبنائےہرمزمکمل طورپرکھل گئی،ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جوضروری سمجھوں گاوہ کروں گا،ٹرمپ

واشنگنٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی، ایران آبنائے ہرمز میں بہت اچھا اقدام کررہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طورپرکھل گئی ہے۔
ٹرمپ نے ساتھ ہی دھمکی دی کہ ایران نےمعاہدےکی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سب جانتےہیں ایران بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے معائنوں پر رضامند ہوجائے گا، ایران مستقبل میں طویل عرصےتک جوہری شفافیت یقینی بنانے کیلئے راضی ہوگا۔


