سابق ومبلڈن چیمپئن مارکیٹا وونڈرو سووا پر ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار پر 4 سال کی پابندی عائد

لندن(جانوڈاٹ پی کے)سابق ومبلڈن چیمپئن مارکیٹا وونڈرو سووا پر ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

چیک ٹینس اسٹار مارکیٹا وونڈروسووا نے دسمبر 2025 میں اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے مارکیٹا وونڈروسووا کے خلاف کارروائی مکمل کرلی، ٹربیونل نے قراردیا کہ مارکیٹا وونڈروسووا ٹیسٹ سے انکار کی کوئی قابلِ قبول وجہ پیش نہ کرسکیں۔

ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ مارکیٹا وونڈروسووا 21 جون 2030 تک معطل رہیں گی۔

ادھر مارکیٹا وونڈروسووا نے ڈوپنگ کے الزامات مسترد کردیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیسٹنگ افسر کی آمد پر انہیں اپنی حفاظت کے خدشات تھے۔

مزید خبریں

Back to top button