پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ لینے کافیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کیلئے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ہیڈ ٹیچرز کی میرٹ پر تعیناتی کے لیے ٹیسٹ کل پیکٹا کے زیر انتظام منعقد ہوگا۔امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے، امتحان کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے اور انٹرنیٹ سمیت ٹیبلٹس کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع میں پیکٹا سے رابطے کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں تمام ضلعی اتھارٹیز کو امتحان کے شفاف اور مؤثر انعقاد کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سی ای اوز ایجوکیشن کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔



