عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں ملکر حکومت بنانے کی بلاول کی پیشکش قبول کر لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لئے عبدالعلیم خان سے حمایت کے بارے گفتگو کی ، عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔صدر آئی پی پی کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لئے پی پی پی کا ساتھ دینگے، وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی۔



