بلوچستان حکومت کا فیول کنزرویشن سمیت تمام کفایتی اقدامات ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان(جانوڈاٹ پی کے) حکومت بلوچستان نے فیول کنزرویشن اوردیگر اضافی کفایتی اقدامات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، جبکہ کاروباری اوقات کار سے متعلق پہلے سے جاری نوٹیفکیشن بدستور مؤثر رہے گا۔

سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 سے نافذ تمام کفایتی پابندیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ پھل، سبزی، کریانہ اور گروسری کی دکانوں کو بھی اسی وقت تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز اور کلینکس پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، جبکہ بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس بھی ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے، اسی طرح پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کو بھی مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔

حکومت نے جم سپورٹس فیسلٹیز اور سپورٹس، پیڈل، کورٹس کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، جبکہ آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button