سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یو اے ای کی ڈومیسٹک ٹیم میں شامل

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد ہی یو اے ای میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کر لی ہے۔

بھرت کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم “اسٹالینز” میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ وکٹ کیپر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ یہ پیش رفت ریٹائرمنٹ کے فوری بعد سامنے آئی ہے، جس نے کرکٹ حلقوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

کے ایس بھرت نے 2023 سے 2024 کے دوران بھارت کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 221 رنز اسکور کیے۔ وہ فروری 2024 کے بعد قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ دو روزہ فارمیٹ پر مشتمل ہے، جس میں خطے کے مختلف کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے 19 جون سے جاری ہیں جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button