مدینہ منورہ میں اسحاق ڈار کی حاضری، روزۂ رسول ﷺ پر سلام پیش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ پہنچ کر روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مدینہ منورہ آمد پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار قاہرہ میں اہم سفارتی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپسی کے سفر میں مدینہ منورہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم آج ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button