میرےدورمیں ایران کو سخت دباؤ کاسامنا کرنا پڑا،اوباما نے ایران کونقداربوں ڈالر دیئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہے کہ میرے دورمیں ایران کو سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا،سابق صدر اوباما نے ایران کو نقد اربوں ڈالر دیئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ سابق صدر اوباما نے کبھی اپنی فوج کو استعمال نہیں کیا، بائیدن اور اوباما نے ایران کے خلاف موثر اقدامات نہیں کئے،میرے دور میں امریکا نے اپنی طاقت منوائی،میں نے ایران کے خلاف سب سے زیادہ سخت موقف اختیار کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما نےصدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ کے بعد صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی،امریکا ایران جنگ میں اربوں ڈالر خرچ کرچکا،امریکی فوج پر شدید دباؤ پڑا اور بے شمار جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیل میں بھی ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی،ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی اختیار کی،صدرٹرمپ کے اقدامات کے باعث ایران نے جوہری طاقت بڑھائی۔

مزید خبریں

Back to top button