ججزتقررکیلئے انٹرویو کمیٹی کیسے تشکیل دی جائے؟جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ہائیکورٹ ججز کی تقرری کیلئے انٹرویو کمیٹی کیسے تشکیل دی جائے گی،جوڈیشل کمیشن کے گذشتہ روز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ججز انٹرویو کمیٹی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں اختلاف رہا،جوڈیشل کمیشن نے ججز انٹرویو رولز کی منظوری اکثریت رائے سے دی۔ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئےججز انٹرویو کمیٹی7رکنی ہوگی،وفاقی آئینی عدالت ،سپریم کورٹ اور متعلقہ ہائیکورٹ کے 3جج صاحبان ججز انٹرویو کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ایک ممبر حکومت سے ،ایک ممبر اپوزیشن سے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،ممبر پاکستان بار کونسل انٹرویو کمیٹی کا حصہ ہونگے،ججز انٹرویو کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد رائے جوڈیشل کمیشن کو ارسال کرے گی۔ججز انٹرویو کمیٹی کی رائے لازمی تسلیم کرنا جوڈیشل کمیشن پر لازم نہیں ہوگا،ججز انٹرویو کمیٹی کی رائے پر جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے فیصلہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر جج سپریم کورٹ و ممبر جوڈیشل کمیشن جسٹس منیب اختر کی انٹرویو کمیٹی میں بار کی شمولیت پر اختلافی رائے رہی، جوڈیشل کمیشن کے 35رکنی اجلاس میں پی ٹی آئی کے 2ممبران سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بائیکاٹ کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں 10ججز تعینات کیے جانے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کیلئے 4جولائی تک نام بجھوا ئے جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3ججز تعینات ہونے ہیں، سندھ ہائیکورٹ، بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی رولز کی منظوری کے بعد تقرری کا عمل شروع ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button