حاضری میں تاخیر یا غیرحاضری پر خودکار تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے چہرے کی شناخت (فیس ریکگنیشن) کے ذریعے رجسٹریشن اور حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون اور جولائی کے دوران تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے کی رجسٹریشن فیس ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ اگست سے روزانہ ان اور آؤٹ حاضری لگانا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

نیا حاضری نظام براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا، جس کے تحت ایک ماہ میں دو سے زائد چھٹیاں اضافی شمار ہوں گی، جبکہ تاخیر سے آنے یا غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ میں خودکار کٹوتی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت پر رجسٹریشن مکمل کریں اور حاضری کے نظام کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ کسی مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button