صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے بنوں میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم مضبوط ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور دہشتگردوں و ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا کھلی درندگی ہے، اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

حکومتی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button