وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں، جو علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔

ان کا یہ تازہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور خطے میں جاری پیش رفت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button