پی ٹی آئی کی 14 سالہ کارکردگی مایوس کن، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، فیصل کریم کنڈی


پشاور(جانوڈاٹ پی کے) فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی 14 سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال عوام کے لیے باعث تشویش ہے اور اس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کی تیاری کے دوران نہ تو مشاورت کی گئی اور نہ ہی متعلقہ فریقوں سے رابطہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے تو یہ خوش آئند اقدام ہوگا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر آزاد کشمیر کے انتخابات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل، بہتر طرز حکمرانی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔