ایران فٹبال فیڈریشن کی ایونٹ منتظمین کی جانب سے عائد سفری پابندیوں پر فیفا میں شکایت کرنے کا اعلان

اٹلانٹا(جانوڈاٹ پی کے)ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جس کی فیفا میں شکایت درج کرائیں گے۔

ایران فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ ایونٹ منتظمین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے لاس اینجلس جانے کی اجازت دی جائے، جہاں ایران کا دوسرا میچ اتوار کو بیلجیم سے شیڈولڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق منتظمین نے ہماری 2 روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹیم کی تیاریوں کا شیڈول کافی پہلے جمع کرانے اور پیش کی گئی تکنیکی وجوہات کے باوجود ایک بار پھر منتظمین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو جیولیانی کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ٹیم کو میچ سے صرف 1دن قبل امریکا آنے کی اجازت ہوگی، اور میچ کے بعد اسی شام واپس جانا ہوگا۔

ورلڈ کپ میں ایران کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد اسی رات لاس اینجلس چھوڑنا پڑا تھا، ورلڈ کپ میں ایران کے اگلے دونوں میچز بیلجئیم اور مصر کے خلاف امریکا ہی میں شیڈولڈ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button