فیلڈمارشل سے گھاناکےچیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ نے ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت اور دفاعی پیداوار پر بالخصوص توجہ مرکوز رہی۔گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے قومی سلامتی کے کو آرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button