طلال چودھری نے آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اورمبینہ آڈیو شیئر کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایک اور مبینہ آڈیو شیئر کردی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا اب یہ سمجھنا مشکل نہیں رہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مقاصد کیا ہیں۔
تیسری مبینہ آڈیو کے بعد تصویر مزید واضح ہو گئی ہے۔ اس نوعیت کے شواہد پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب یہ سمجھنا مشکل نہیں رہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا اور مقاصد کیا ہیں۔
قانون حرکت میں آ چکا ہے، تحقیقات جاری ہیں، اور جلد ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ https://t.co/GkxKrNPCDU— Senator Tallal Chaudry (@TallalPMLN) June 18, 2026
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ قانون حرکت میں آچکا ہے جلد ذمہ دار عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔



