جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ججز تقرری اور نئے قوانین زیر غور


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون 2026 کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کی تقرری، کارکردگی کے جائزے اور عدالتی قواعد و ضوابط سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئینی بنچوں کے ججز کی نامزدگی کے معیار پر بھی بحث کی جائے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ججز انٹرویو رولز کے ڈرافٹ پر غور بھی شامل ہے، جس کے تحت مستقبل میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو مزید شفاف اور منظم بنانے کی تجاویز زیر بحث آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین کو بذریعہ زوم شرکت کی اجازت بھی ہوگی، تاکہ تمام متعلقہ اراکین کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ اجلاس عدالتی نظام میں اصلاحات اور ججز کی تقرری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔