جی ہاں!ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں،اطالوی وزیراعظم کی مودی سے دلچسپ گفتگو

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی۔دونوں رہنماؤں نے جی سیون اجلاس کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی۔دوران گفتگو بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا۔اس پرجارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔



