سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل

دمبولا(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اے کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا رویہ میدان میں غیر معمولی طور پر جارحانہ ہو گیا۔
میچ کے دوران اور بعد میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں بھارتی بیٹر سوریا ونشی کو سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی انہیں پیچھے دھکیل دیا، جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے صورتحال کو قابو کیا۔
🚨 HEATED ARGUMENT BETWEEN VAIBHAV AND SRI LANKA 🚨
Sri Lankan Players : This is not an IPL, this Int'l cricket 🧐
Vaibhav Sooryavanshi : This is not the end of the tournament, just a normal match 🤪
Sri Lankan started this and Vaibhav ended it 😳pic.twitter.com/QDNbFftd0t
— Ajay Jadeja (@AjayJadeja171) June 15, 2026
اس سے قبل بھارتی کپتان تلک ورما کو بھی دوران میچ امپائرز کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر میدان میں کشیدگی بڑھ گئی۔
ون ڈے میچ میں بھارت اے ٹیم سپر اوور میں مطلوبہ 17 رنز بنانے میں ناکام رہی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم کے رویے پر تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔



