تلہ گنگ میں خوفناک حادثہ، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین نوجوان جاں بحق

تلہ گنگ(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک)پنجاب کے علاقے تلہ گنگ میں مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چکوال روڈ پر نکہ کہوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فخر عباس، اس کے دوست عبدالاحد اور واجد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں لکھوال واپس جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دیں۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button