بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو جمع کروا دی گئی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلا کی ملاقات کے دن کے موقع پر متعلقہ فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی، جس میں مختلف وکلا کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

فہرست کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان راجہ، نعیم پنجوتھہ، فتح اللہ برکی، دلپذیر بٹ اور معصومہ میر کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔ تاہم اگر ملاقات نہ ہو سکی تو منگل کو دھرنا نئے اوقات کے مطابق جاری رکھا جائے گا، جو شام سات بجے تک برقرار رہے گا۔

یہ پیش رفت سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندر جاری رابطہ مہم کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button