امریکا ایران امن معاہدے میں پاکستان کا مؤثر کردار، فیلڈ مارشل عاصم منیر نوبل امن انعام کے مطالبے کے ساتھ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے میں پاکستان کے مؤثر سفارتی اور عسکری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں تعریفی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کی کلیدی سفارتی کاوشوں نے عالمی برادری کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
تاریخی پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام سے متعدد ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گئے ہیں۔ صارفین نے پاکستان کی عسکری قیادت کی مؤثر ملٹری ڈپلومیسی کو سراہتے ہوئے اسے خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی امن کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔