عمران خان ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملے کی ہمت نہ ہوتی۔قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب میں عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ہمیں کھلاڑی اور اناڑی کہتے تھے اور خود کو مستری کہتے تھےکہ وہ ملک چلائيں گے، ہم مانتے ہیں ہر دور میں مداخلت ہوتی رہی ہے، اب وقت آگیا ہم اپنی اسپیس واپس لیں اور آگے بڑھیں۔اسد قیصر نے کہا کہ 90 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے کاروبار ختم کیا ہے، یہ مکمل طور پر آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، ہم میثاق جمہوریت پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔پی ٹی آئی رکن شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ یہ گزشتہ 5 بجٹس میں سب سے بدترین بجٹ ہے، اس بجٹ سے غریب مزید غریب ہوگا، ہمارے دور میں معیشت کی صورت حال بہتر تھی، یہ دو موروثی خاندانوں کا بجٹ ہے جو تباہی لائےگا، حکومت کہتی ہے 8400 کمانے والا غریب اور 8500 کمانے والا غریب نہیں، یہ منافقت ہے۔



