پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور رکنِ پارلیمنٹ ہیمش فالکنر پیر کو اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال، افغانستان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال ہو گا، پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے حکام علاقائی استحکام، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button