"اسلام آباد میمورنڈم” بنیادی طور پر جنگ کے خاتمے پرمرکوز ہے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے وقت اور مقام کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں ایران کا بھی مؤقف سامنے آگیا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں تیار کیا گیا "اسلام آباد میمورنڈم” بنیادی طور پر جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس مجوزہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کے حتمی وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا اس لیے اس حوالے سے حتمی اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگرچہ کل اس دستاویز پر دستخط نہیں ہوں گے تاہم آئندہ چند روز میں ایسا ہونے کا امکان موجود ہے۔ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ مخالف فریق کے متضاد بیانات سمیت غیر یقینی اور غیر مستحکم پالیسیاں کے باعث اس عمل سے متعلق کسی بھی پیش رفت پر محتاط رہنا ضروری ہے۔



