کراچی میں منکی پاکس کا ایک اورکیس رپورٹ،تعداد10ہوگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں منکی پاکس کا ایک اورکیس رپورٹ ہو گیا، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، کراچی میں مجموعی طورپراب تک منکی پاکس کے 10 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے ، مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ نیپا اسپتال میں اب تک منکی پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر کیسوں کی تعداد دس ہوگئی ہے ۔ حکام کے مطابق ایم پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button