سانحہ بلدیہ فیکٹری متاثرین نے سپریم کورٹ کا فیصلہ درست قراردیدیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)مزدوررہنماؤں اورسانحہ بلدیہ کے متاثرہ خاندانوں نےسپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو درست قراردیدیا۔نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرہ خاندانوں اور مزدور رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکڑی کیس کا رخ موڑا گیا، اس سانحہ کے حوالے سے ہمارا واضح موقف ہے کہ اس سانحہ کی ذمہ دار کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فیکٹری مالکان ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فیکٹریوں کے ورکرز کو تحفظ دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔سانحہ بلدیہ کے اصل ذمہ داروں کا احتساب اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ایم کیوایم، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ہے۔وفاقی حکومت کی اعلان کردہ امداد تاحال متاثرین کو نہیں ملی۔



