اسحاق ڈار اور سوئس وزیر خارجہ کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سوئس وزیر خارجہ نے سفارتی روابط کے فروغ میں پاکستان کے نمایاں ثالثی کردار کو سراہا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے آئندہ پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button