امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے معاہدے سے متعلق بیان کو کمزور اور قابل رحم قرار دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاہدے سے متعلق بیان کو کمزور اور قابل رحم قرار دے دیا۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جعلی خبروں میں ذکر کردہ شرائط کا طے شدہ شرائط سے تعلق نہیں۔ ایران نے معاہدے سے متعلق کمزور اور قابلِ رحم بیان دیا، تہران نے اس بیان سمیت جو کچھ کہا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاملہ کرنا انتہائی غیر معزز لوگوں سے معاملہ کرنا ہے، تہران سے خیرسگالی کے ساتھ کوئی ڈیل ممکن نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران نے جو شرائط لیک کی ہیں ان کا ہمارے طے شدہ شرائط سے کوئی تعلق نہیں، ڈیل سے متعلق ایران کے کمزور اور افسوسناک بیان کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ بہت ہی غیر معزز لوگوں کے ساتھ معاملہ طے کر رہے ہیں، گزشتہ رات ہرمز میں بھارتی جہازوں پر ایران کا ڈرون حملہ ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کےہاں نیک نیتی کے ساتھ معاملہ طےکرنے جیسی کوئی چیز موجود نہیں، بہتر ہوگا کہ ایران فوری طور پر اپنے معاملات درست کرے۔



