ایران نے صوبہ ہرمزگان میں پینےکے پانی کے ذخائر پر امریکی حملےکو اخلاقی پستی کی انتہا قرار دیدیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صوبہ ہرمزگان کے شہر سیرک میں پینے کے پانی کے ذخائر پر کیےگئے حالیہ امریکی فوجی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی اخلاقی پستی کی انتہاقرار دیا۔ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا اقتباس بھی شیئر کیا، جس میں منگل کی رات شہری آبادی کے لیے قائم پانی کے بنیادی ڈھانچے پر امریکی فوجی حملے پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button