ایرانی تنصیبات پرحملوں کی دھمکی سے یا تو تیل،گیس برآمدات سب کیلئے ہوں گی یا کسی کیلئے بھی نہیں،ایرانی فوج

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کی اصل وجہ امریکاکامتضاد رویہ ہے۔ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا نے دوبارہ ایران پر حملے کیے تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت ردعمل ملے گا، جنگ کی آگ مزید پھیلے گی اور خطے میں عدم تحفظ کی وجہ بنے گی۔خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی تیل تنصیبات پرحملوں کی دھمکی سے یا تو تیل اور گیس برآمدات سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔



