پاکستان اور روس کے تعلقات اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں: صدر آصف زرداری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس نے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مسلسل کام کیا۔

اسلام آباد میں روس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روسی صدر اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ 2011 میں روس کے دورے کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں، پاکستان اور روس نے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلیے مسلسل کام کیا۔ اعلیٰ حکام کے درمیان باقاعدہ رابطے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ 1300 پاکستانی طلبا روس میں زیر تعلیم ہیں، طلباء دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔ عوامی مفاد، دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اہم شراکت داری کو مضبوط بناتے رہیں گے۔

صدر زرداری نے کہا کہ دعا ہے رشیئن فیڈریشن ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے۔

مزید خبریں

Back to top button