این ایف سی ایوارڈکو قبائلی اضلاع کیلئےاپ ڈیٹ کیا جارہا ہے،سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے آج قومی اقتصادی کونسل میں کے پی عوام کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ نہیں کیا جا رہا تھا، وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ 180 روز میں این ایف سی کو فائنل کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو قبائلی اضلاع کےلیے اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، تمام صوبے این ایف سی کی منظوری دیں گے، صوبوں کا اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر سمری وزیراعظم ایوان صدر بھجوائیں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا گندم کی آزادانہ نقل و حمل پر عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے، پاسکو کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے وہ 4150 روپے فی من سے اوپر لے کر جارہے تھے، وفاق نے یقین دہانی کرائی کہ گندم کا ریٹ نہیں بڑھایا جائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button