دیپال پور:ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی پی او،اے ایس پی کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم کا دورہ

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ،اے ایس پی دیپال پور سرکل واحد بخش کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم میں محرم الحرام کے سکیورٹی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ایس ایچ او سید علی رضا نے حکام بالا کو بریفنگ دی انتظامی افسران نے پیدل چل کر مرکزی جلوس کے روٹ کاجائزہ لیا اس موقع پر مرکزی جلوس کے منتظمین، ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے کہا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام متعلقہ ادارے اور پولیس مکمل طور پر متحرک ہیں علماء کرام منتظمین جلوس، امن کمیٹیوں اور شہریوں کے تعاون سے ضلع بھر میں پُرامن ماحول برقرار رکھا جا رہا ہے عاشورہ محرم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا حساس جلوسوں اور مجالس کے انعقاد سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ اور سویپنگ کی جائے گی کسی شرپسند عناصر کو امن خراب کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دی جائے گی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوسوں،مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔



