ڈہرکی: شہری کا اپنےسالوں پر گھر پر قبضے، اہلخانہ کو ساتھ لے جانے اور دھمکیوں کا الزام

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ) ڈہرکی کے علاقے القطب ٹاؤن کے رہائشی بزرگ اصغر سہیل ملک نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سالوں نے ان کے گھر پر حملہ کر کے گھر میں موجود تمام سامان اٹھا لیا، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو ساتھ لے گئے اور گھر کو تالا لگا دیا۔متاثرہ شخص کے مطابق ان کی پہلی اہلیہ فرزانہ تقریباً 11 سال قبل انتقال کر گئی تھیں، جن سے ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پنجاب کے شہر خانپور کٹورہ کی رہائشی سائرہ ملک سے دوسری شادی کی، جن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

اصغر سہیل ملک کا کہنا ہے کہ شادی کے چند سال بعد ان کی دوسری اہلیہ کے بھائیوں نے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ وہ اپنی پہلی اہلیہ کے بچوں کو چھوڑ دیں، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے بقول، اسی رنجش پر گزشتہ دنوں ان کی غیر موجودگی میں اصغر ملک، سلطان ملک، عدنان ملک، ندیم ملک اور دیگر افراد نے گھر پر حملہ کیا، سامان اٹھا لیا، اہلیہ سائرہ اور بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے اور گھر کو تالا لگا دیا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ افراد انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ گھر میں رہنے کی کوشش کریں گے تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔

متاثرہ بزرگ نے خدشہ ظاہر کیا کہ بااثر ہونے کی وجہ سے نامزد افراد انہیں اور ان کے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں و ان کے بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا

مزید خبریں

Back to top button