ٹنڈوباگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)قومی عوامی تحریک کے مرکزی پروگرام "متحد اور مضبوط سندھ” کے تحت سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جاری صوبہ گیر احتجاجی مہم کے سلسلے میں قومی عوامی تحریک سٹی ٹنڈوباگو کی جانب سے سٹی صدر یار محمد شاہ قریشی، ضلعی رہنما حسین درس، جنرل سیکریٹری بلاول پٹھان، جوائنٹ سیکریٹری راجا کولہی، تعلقہ رہنما راجا بھیل، اعجاز چانڈیو، احسان خاصخیلی اور دیگر کی قیادت میں ٹنڈوباگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو زیادہ پانی فراہم کرنے کے باعث سندھ میں مصنوعی پانی کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں سندھ کی زراعت، مویشی پالنے کے شعبے اور پینے کے پانی کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عام لوگ معاشی بحران کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں رہنماؤں نے بدامنی کے حوالے سے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال تجارت، کاروبار اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اس کے آئینی حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، مصنوعی پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے، مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اس کے آئینی حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، مصنوعی پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے، مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button