بہن مومنہ کے کیسز کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کروں گی،رمشااقبال

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے کہا ہے کہ ان کے اور مومنہ اقبال کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
پنجاب بار کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمشا اقبال نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے سسرال میں نامعلوم افراد کی گاڑی بھیجی گئی، تاہم سکیورٹی الرٹ ہونے پر وہ لوگ فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ان کے گھر میں بھی مشکوک افراد بھیجے گئے جنہوں نے انہیں ڈرایا اور دھمکیاں دیں۔ ان کے مطابق واقعے کی درخواست تھانہ چوہنگ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
رمشا اقبال نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف مختلف جگہوں پر جھوٹی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں، تاہم وہ اپنی بہن کے کیسز کا بھرپور اور بہادری سے مقابلہ کریں گی۔



