دیپال پور:بونگہ خان سنگھ میں ٹرانسفارمر خراب بجلی کی فراہمی دو روز سے معطل مال مویشی علاقہ مکین پانی کو ترس گئے

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) گاؤں بونگہ خان سنگھ کا دو روز قبل ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جس کے باعث علاقہ مکین اور مال مویشی 45 سینٹی گریڈ گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے گھروں میں کھانا بنانے والی خواتین کو بھی دشواری کا سامنا ہے مساجد میں نمازیوں کے وضوکیلئے بھی پانی دستیاب نہیں لیسکو حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ایمر جنسی ٹرالی فراہم کرکے بجلی بحال کی جا سکتی تھی لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد سردار حمزہ اسحاق نے ٹینکر کے ذریعہ دیہاتیوں کےگھروں میں پانی کی پہنچایاعلاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا ٹرانسفارمرفوری طور پر درست کرکے نصب کرایا جائے



